سیسی محنت کشوں کے مفادات و حقوق کا ضامن ادارہ ہے:میانداد راہوجو

پیغام یکم مئی:مزدوروں کا عالمی دن

میانداد راہوجو/ کمشنر سندھ ایمپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن

یکم مئی محنت کشوں کا عالمی دن، جب محنت کشوں نے اپنے حقوق کے حصول کے لئے سینکڑوں جانوں کا نذرانہ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔ 1886 میں آج ہی کے دن شکاگو کے مزدوراوں نے سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کے خلاف ایک زبردست مظاہرہ کیا اور حکومت سے اپنے اوقات کار میں تنفیف او اجرتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ غلامانہ رویات کو توڑکر سرمایہ داروں سے محنت کی عظمت تسلیم کروانا آسان کام نہیں تھا۔ بالآخر ان کی جوجہد رنگ لائی اور شکاگو کے محنت کشوں سے اظہاریکجہتی کیلئے یہ دن بین الاقوامی حیثیت اختیار کرگیا۔ پاکستان میں ہرسال سرکاری طور پر یکم مئی منایا جاتاہے۔

کسی ملک کی مجموعی قومی ترقی اور خوشحالی کا انحصار بڑی حدتک اس کے زرعی، صنعتی اور تجارتی شعبوں کی کارکردگی پر ہے اور ان تینوں شعبوں میں محنت کش بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔معاشی ترقی اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزم ہیں۔ پاکستان ابھی ترقی کے مراحل طے کررہا ہے اس لیے محنت کشوں کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ملک کی ترقی کے لئے صنعتوں کی ترقی اور صنعتوں کی ترقی کیلئے محنت کشوں کی خوشحالی ضروری ہے۔ لہذا مضبوط پاکستان کے لئے خوش حال محنت کش اور ان کے مفادات کا تحفظ پورے معاشرے کا اور حکومت کا فرض ہے۔ صوبائی سطح پر محکمہ محنت بہت سی ایسی فلاحی اسکیموں کی سرپرستی کررہاہے جو محنت کشوں کے مفادات اور حقوق کی ضامن ہیں۔ ان اسکیموں میں ایک بے حداہم اور فعال ادارہ سوشل سکیورٹی ہے۔

پاکستان میں اس اسکیم پر یکم مارچ 1967ء سے عمل درآمد ہورہا ہے۔ ہمارے صوبے میں سندھ ایمپلائزسوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوٹشن محنت کشوں اور ان کے لواحقین کو اسکیم کے فوائدمہیا کرنے کا ذمہ دار ادارہ ہے۔اس کے تحت صنعتی اور تجارتی اداروں میں کام کرنے والے محنت کشوں اور ان کے لواحقین (جن میں والدین بھی شامل ہیں) کو طبی فوائد مہیا کرنے کے علاوہ بیماری، دوران کار چوٹ، معذوری جیسی ناگہانی حالات میں مالی فوائد بھی اداکئے جاتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں