لیاقت آباد ٹاؤن میں تزین و آرائش کے بعد نیازی پارک کا افتتاح
ہمارا یہ فرض ہے کہ اپنے محلے اور پارکس کو صحیح رکھیں: فراز حسہب
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کے ہمراہ نیازی پارک کا تزین و آرائش کے بعدافتتاح کیا افتتاح کا آغاز ربن کاٹ کے ہوا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا سب سے پہلے میں اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر جو آج یہاں نیازی پارک کی تزین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب رکھی گئی ہیں اس پر ٹاؤن چیئرمین فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری ان کی پوری ٹیم اسی طرح یو سی چیئرمین ارشاد وائس چیئرمین اسد ان کی پوری ٹیم اور بلدیاتی افسران میں دیکھ رہا ہوں کہ ہمارے درمیان موجود ہیں میں ان تمام حضرات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خاص طورپرآج کی تقریب میں بڑی تعداد میں نوجوان ننھے منے بچے خواتین بہنیں موجود ہیں اور یہ خوبصورت تقریر جس کا انعقاد کیا گیا ہے بچوں کے چہروں پر مجھے مسکراہٹ نظر ارہی ہیں بچوں کے چہروں پر خوشیاں نظر آ رہی ہیں
امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کامران سراج نے کہا چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب اپنی محنتوں اپنی کاوشوں کا اپنی جدوجہد کا سمر اور اپنے کام کی تکمیل کا ویژن آپ کے سامنے پیش کیا ہے الحمدللہ یہ لیاقت آباد کا پہلا پارک نہیں ہے پاکس بن رہے ہیں، سوئمنگ پول بن رہے ہیں، اسپورٹس کمپلیکس بن رہے ہیں لیاقت آباد اب لیاقت آباد نہیں ہے روشن مہکتا چہکتا لیاقت آباد ہے دیکھیں
چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہا یہ جتنی بھی چیز یں ہیں جوآپ ٹیکس دیتے ہیں ان سے بنتی ہیں ہمارا بھی یہ فرض ہے کہ اپنے محلے کو اپنے پارک کو صحیح رکھیں تاکہ یہ آپ لوگ کے بھی یہ کام آنا ہے جس طرح سے آج یہ لوگ یہاں آرہے ہیں اسی طریقے سے آپ لوگ یہاں پر آتے رہیں اور اسی سلسلے میں ہم نے کوشش کی ہے تمام پارکس میں کمیٹیاں بنائیں تاکہ وہ ان پاکس کی دکھ بھال کریں۔
اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری،یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن لیاقت حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس محمد نقی و دیگر بلدیاتی افسران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
