مومن آباد ٹاؤن چیئرمین کا عید الضحیٰ پر کلیکشن پوائنٹس اور گاڑیاں بڑھانے کا مطالبہ

مومن آباد ٹاؤن چیئرمین کا عید الضحیٰ پر کلیکشن پوائنٹس اور گاڑیاں بڑھانے کا مطالبہ

کراچی: ٹاون چئیرمین مومن آباد ٹاون ملک عارف اعوان نے سید زین علی شاہ کے ہمراہ سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی طارق نظامانی سے صفائی ستھرائی اور عید الضحی کے موقع پر انتظامات کے حوالہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع ٹاون چئیرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مومن آباد ٹاون کی عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں  اور عیدالاضحی کے انتظامات کے سلسلے میں کنٹی جنسی پلان مرتب کرکے ، کلیکشن پوائنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی جائیں گزشتہ سال کے مقابلے میں، آلائشوں کو جمع کرنے کے لئے کلیکشن پوائنٹس کی تعداد ہر یونین کمیٹی میں گاڑیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ گزشتہ سال کی نسبت امسال ٹاون کی عوام کو اور بہتر سہولیات فراہم کر سکیں

۔منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، طارق علی نظامانی نے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ عیدالاضحی انتظامات کے سلسلے میں حکمت عملی کرلی گئی ہیں کنٹی جنسی پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی انتظامات کے سلسلے  جس میں کلیکشن پوائنٹس اور ہر یوسی میں مشینری، سوزوکیوں اور عملہ کی تعداد درج ہوں گی۔دیگر تفصیلات میں آلائشوں کو جمع کرنے کے لئے کراچی کی ہر یونین کونسل میں  کلیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے۔

سید زین علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ عیدالاضحی پلان میں مزید بہتری اور تبدیلی کے بعد موجودتمام  مشین فعال رکھنے کیلئے عید سے پہلے تمام مشینوں کی مینٹینس یقینی بنائیں تاکہ عید کے دنوں میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ انہوں نے آپریشن کے لئے تمام مشینری اور چونے کے انتظامات یقینی بنانے اور آلائشوں کے ٹرک کورڈ(Covered)کرکے لینڈ فل سائٹس لے جانے کے بھرہور انتظامات کئے جائیں۔ اس سلسلے میں عید کے چار روز تک آپریشن جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ معمول کا کچرا بھی بلا تعطل اٹھانے کے لئے پلان بنایا جائے۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلیکشن پوائنٹس،اور آلائشوں کو مدفون کرنے کے مقامات پر لائٹس، کیمپس لگانے، پانی ودیگر انتظامات یقینی بنایا جائے گا۔آگاہی مہم کے لئے اقدامات اور تمام بلدیاتی اداروں بالخصوص یوسی چیئرمین اور دیگر ایجنسیز کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ عیدالاضحی پر عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے۔ اور دوران عید  تمام  شکایتی مراکز فعال رکھے جائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں