مومن آباد ٹاؤن کی جانب سے مودی سرکار کے خلاف ریلی، پاک فوج زندہ باد کے نعرے

کراچی: ٹاون چئیرمین مومن آباد ملک عارف اعوان کی ہدایت پر سید زین علی شاہ نے سانحہ بلگرام کو جواز بنا کر پاک فوج پر الزام تراشیوں اور پاکستان کا پانی بند کرنے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا

ریلی میں اسسٹنٹ کمشنرز مومن آباد ٹاون مومن آباد ٹاؤن کے یو سی چیئرمینز، یو سی وائس چیئرمینز، بلدیاتی نمائندگان، اختر حرمین ڈائریکٹر ایجوکیشن ایوب جزبانی ڈائریکٹر ٹیکسز و ایڈورٹائزمنٹ فہیم رضا شیخ ٹاؤن افسران/ ملازمین اور عوام کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی

شرکاء سے ٹاون چئیرمین ملک عارف اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مودی سرکار کی جارحیت اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ بعض زندہ افراد کو مردہ قرار دینا، فالس آپریشن، بھارتی مودی سرکار  اپنی آخری حدوں پر آگیا۔ ہندو توا نظریات کے بعد اب پانی پر جنگ کی کوشش ہو رہی ہے۔سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی اقدام غیر قانونی اور عالمی دنیا کے لئے چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ورلڈ بنک اور اقوام متحدہ کو بھارت کے خلاف ایکشن لینا ہوگا۔مودی سرکار کا ردعمل چور مچائے شور کے مترادف ہے۔ پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور پاک فوج  کے ساتھ ملکی دفاع و سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ ہم قومی سلامتی  کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

سید زین علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کا بچہ بچہ ریاست پر آنچ نہیں دےبگا۔ مودی سرکار خوابوں کی دنیا سے باہر نکلے  اسکے ہر اقدامات کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اب بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کو اسکی دہشت گردانہ کاروائیوں سے روکا جائے اور آبی جارحیت پر بھارت کے خلاف کاروائی کی جائے جو خطے میں امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

سید زین علی شاہ نے کہا کہ ہم پاکستان کی حفاظت اور اسکے حق کے لئے پوری قوم ایک ہوں گے۔ پہلگام واقعہ دھوکا ہے۔پاکستان کا بھارتی شخصیات کو واپس کرنے اور بھارتی سفارت کاروں کی تعدا کم کرنے افواج پاکستان کو تیار رہنے اور واہگہ بارڈر  بند کرنے اور سخت ردعمل کا خیر مقدم، پاکستانی حدود کے حوالے سے بھی فیصلہ درست ہے۔ بھارت کو بتانا ہوگا ہماری امن پسندانہ اقدامات کو ہماری کمزوری نہ سمجھے اسکی ہر جارہیت کا اب منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کا جرات مندانہ موقف پوری قوم کی آواز ہے۔ جس پر پوری قوم متحد ہے۔ پاکستان زندہ پاک فوج زندہ باد

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں