گڈاپ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں پولیو مہم کا افتتاح

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ میں پولیو مہم کا افتتاح میونسپل کمشنر احمد یار نے یوسی مراد میمن ڈسپنسری میں کیا۔

اس موقع پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیاچیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لبنیٰ مقبول،کونسل ممبر سلیم میمن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللّٰہ اوڈھو نے پولیو مہم کے سلسلے میں گڈاپ ٹاؤن کی مختلف ڈسپنسریوں کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے گڈاپ ٹاؤن کے رہائشی سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچے کو حفاظتی قطرے پلائے جا سکیں اور پولیو جیسی مہلک بیماری کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے، ٹاون میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ پولیو مہم میں گڈاپ ٹاؤن محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پا بندی سے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہے ہیں تاکہ گڈاپ ٹاؤن سے مستقبل کے معمار بچوں کاپولیو سے خاتمہ کردیا جائے۔

پولیو مہم کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے یہ ایک قومی فریضہ ہے پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے تا کہ ہمارے بچے معذوری سے بچ سکیں۔ میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ پولیو مہم میں گڈاپ ٹاؤن کی تمام ڈسپنسریوں میں پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں گڈاپ ٹاؤن کا میڈیکل اسٹاف پابندی سے گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلا رہا ہے اس پولیومہم میں ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللّٰہ اوڈھو کے تعاون پر ہم اُن کے شکر گزار ہیں چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر لبنیٰ مقبول نے بتایا کہ گڈاپ ٹاؤن کی تمام ڈسپنسریوں اور رہائشی علاقوں میں گھر گھر میں پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری، آفس سپرنٹنڈنٹ سید محمد رضا رضوی اور دیگر بھی موجود ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں