کورنگی ٹاؤن نے خستہ حال گاڑیوں کو قابل استعمال بنالیا

کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی انتھک محنت اور قیادت میں برسوں سے ناکارہ مشینری اور گاڑیوں کی بحالی کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا، جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد بلوچ نے کیا۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اعوان، چیئرمین کاٹی جنید نقی، اور پیپلز پارٹی کے سینیئر نائب صدر شیراز وحیدبھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "یہ کروڑوں روپے مالیت کی مشینری اور گاڑیاں برسوں سے ناکارہ اور بے کار پڑی تھیں۔ ہم نے بغیر کسی اضافی بجٹ کے انہیں مرمت کروا کر ایک بار پھر عوامی خدمت کیلئے فعال کر دیا ہے۔ ہمارا مقصد وسائل کا درست استعمال اور عوام کی فلاح ہے۔”

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا "ہم چئیرمین محمد نعیم شیخ کی عوامی خدمت کیلئے کی گئی مسلسل محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کی قیادت میں کورنگی ٹاؤن مسلسل ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، جو لائقِ ستائش ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ جب سے کورنگی ٹاؤن میں جیالا چیئرمین آیا ہے، ٹاؤن ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔ آج یہاں خستہ حال مشینری کی بحالی ہو، یا سڑکوں، گلیوں اور پارکوں کی تعمیر و ترقی—ہر طرف مثبت تبدیلی نظر آتی ہے۔ یہ سب صرف مخلص قیادت اور عوامی خدمت کے جذبے سے ممکن ہوا ہے۔”

رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اعوان نے کہا "ہم نے بہت سے چیئرمین دیکھے، لیکن ایسا چیئرمین پہلی بار دیکھا ہے جو ہر وقت عوامی خدمت میں مصروف نظر آتا ہے۔ کہیں پارکس بن رہے ہیں، کہیں سڑکیں، گلیاں اور گراؤنڈ، تو کہیں صاف ستھرا اور روشن کورنگی ہمیں نظر آتا ہے۔”

اس تقریب میں میونسپل کمشنرکورنگی ٹاون غلام فریدصدر سٹی ایریا 124 ڈاکٹر طاہر خان، جنرل سیکرٹری اور ٹاؤن لیبر کونسلر سلیم اعوان، وائس چیئرمین یوسی 8 عمر فاروق، وائس چیئرمین مولانا عبدالغفور امجدی، ، صدر یوسی 35 کاشف گھپچانی، جنرل سیکرٹری یوسی 36 فاروق ملک سمیت ٹاؤن و سٹی کونسلرز، پارٹی کارکنان، افسران، عملہ اور علاقے کے معززین بڑی تعداد میں شریک تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں