ملک بھر می آج سے گرمی کی لہر بڑھنے کی پیشگوئی

اسلام آباد: ملک بھر می آج سے گرمی کی لہر بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھرمیں آج سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

کراچی، نوابشاہ میں درجہ حرارت 42، مٹھی، قصور، لسبیلہ 41، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25، اورگلگت میں 22 ڈگری رہا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

این ڈی ایم اے  کیی ایڈوائزری کے مطابق گرمی کی یہ لہر 27 اپریل تک ملک بھر میں جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں