کراچی: گلبرگ ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی، چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اپنے آفس میں میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کے ہمراہ ریٹائرڈ ہو جانے والے ملازمین اور وفات پاجانے والے ملازمین کے ورثاء میں تنتالیس لاکھ بہاتر ہزار (4372000) کے چیک تقسیم کئے،رواں مالی سال جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک ریٹائرمنٹ کی مد میں ٹاؤن انتظامیہ گلبرگ 5 کروڑ 38 لاکھ سے زائد کی رقم ادا کر چکی ہے
اس موقع پر چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ ایماندار اور محنتی ملازمین گلبرگ ٹاؤن کا قیمتی اثاثہ ہیں، گلبرگ ٹاون کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔
نصرت اللہ نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی ذندگی کا بیشتر حصہ ادارے کو مضبوط کرنے اور ٹاون کی تعمیرمیں صرف کیا ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کے اعتراف کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان ملازمین کے واجبات کو بروقت ادا کیا جائے تاکہ ریٹائرمنٹ کہ بعد انہیں مالی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ان ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو بروقت ممکن بنائیں۔اس سلسلے میں محکمہ فائنانس کے افسران اور عملے کی خدمات قابل تعریف ہے بالخصوص اکاؤنٹ آفیسر محمد صدیق اور بجٹ آفیسر وسیم احمد تعریف کے مستحق ہیں کہ جو ہر موقع پر اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کاموں کو وقت سے قبل مکمل کرتے ہیں جس بنا پر الحمدللہ گلبرگ ٹاؤن نے اب تک ریٹائرڈ ہونے والے تمام ملازمین کے واجبات ادا کر دیے ہیں
اس موقع پر میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے کہا کہ ریٹائرڈ ہو جانے والے سرکاری ملازم کی تمام امیدیں لیف انکیشمنٹ اور پینشن سے جڑی ہوتی ہیں انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے محکموں میں ریٹائرڈ ہو جانے والے ملازمین کے واجبات کے حوالے سے درکار دستاویزات بروقت تیار کرلیا کرے تاکہ ریٹائرڈ ہو جانے والے ملازم کا حق بروقت ادا کیا جا سکے اس موقع پر ریٹائرڈ ہو جانے والے ملازمین نے چیئرمین نصرت اللہ اور تمام گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ کا بروقت رقم ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
