کراچی: چئیرمین لانڈھی ٹاون عبدالجمیل خان نے کہا ہے مسلمانوں کیلئے عید الفطرحقیقی خوشی کا تہوار ہے۔ عید ملن تقریب کے انعقاد کا مقصد عید کی خوشیوں کو مل بیٹھ کر بانٹنا ہے۔ رمضان المبارک میں کی جانے والی عبادات کا تسلسل باقی گیارہ مہینوں میں ہم سب کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈھی ٹاون میں منعقدہ عید ملن کے موقع پر خطاب کرنے کے موقع پر کیا
اس موقع پر انکے ہمراہ امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ, میونسپل کمشنر محمد ابراہیم عمرانی, وائس چئیرمین محمد عمران صحافی حضرات، یوسی چئیرمیینز، وائس چئیرمیز و جنرل کونسلرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
چئیرمین لانڈھی ٹاون عبدالجمیل خان نے اس موقع پر کہا ہمیں خدا کاشکر ادا کرنا چائیے کہ ہم پرامن ماحول میں عید منا رہے ہیں۔ کوئی غزہ کے مظلوم بچوں بڑوں سے پوچھے کہ انکی عید کس طرح ظالم اسرائیل کی وحشیانہ کاروائیوں کا سامنا کرتے ہوئے گذری ۔ لیکن سلام ہے غزہ کی مظلوم عوام پر جو اتنا ظلم سہنے کے باوجود بھی اسرائیل کے مظالم کے آگے جھکنے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔
عبدالجمیل خان نےمزید کہا کہ وہ عید ملن پروگرام میں بڑی تعداد میں آنے والے صحافی برادری کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کی دعوت پر وہ عیدملن میں شرکت کے لئے تشریف لائے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ٹاون کے کارکردگی کے حوالے سے تنقید ضرور کی جائے کیونکہ اس سے اصلاح کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔لیکن اس تنقید کو ذاتیات میں تبدیل نہ کیا بغیر تحقیق کے کسی بھی خبر کو اہمیت نہ دی جائے۔صحافت تحقیق سے بہتر ہو سکتی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اس سب کے ساتھ ہم ٹاؤن میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں پارکس کی بحالی، تعلیمی اداروں کی بہتری ،پانی اور سیوریج کے معاملات میں اختیارات سے بڑھ کر کام کی کوشش کر رہے ہیں.
