کراچی: معاون خصوصی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی سندھ محمد سلیم بلوچ کے زیر صدارت محکمے کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری اعجاز علی شاہ، ڈی جی ڈیزائن، ڈی جی آر اوز، ڈی جی دیہی ترقی سندھ نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری محمد بخش جروار، چیف انجینئرز، سکھر، حیدرآباد و شہید بینظیرآباد بھی اجلاس میں موجود تھے جبکہ اجلاس میں محکمے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
محمد سلیم بلوچ کو محکمے میں خالی پوسٹوں، پروموشنز، جاری تعطل کی شکار اسکیموں، واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی
معاون خصوصی محمد سلیم بلوچ کی محکمے میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے کیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی
محمد سلیم بلوچ نے کہا کہ تھرپارکر، مٹھی، اسلام کوٹ کے آر او پلانٹس ترجیحات میں شامل ہیں،آر او پلانٹس و دیگر اسکیموں کو فوری آپریشنل کیا جائے۔
معاون خصوصی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی سندھ محمد سلیم بلوچ نے کہا کہ نامکمل و ادھوری اسکیموں سے متعلق تمام تفصیلات فوری فراہم کی جائے۔ ذمہ داری میں غفلت برتنے والے افسران کو کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی۔
سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ کو ادھوری و نامکمل اسکیموں کے مرتکب افسران و ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت
محمد سلیم بلوچ کا کہنا تھا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی کے تمام اثاثوں کی تفصیلات فوری فراہم کی جائے، محکمے کی بہتری اور عوامی ریلیف کے لیے ہر ماہ کے پہلے ہفتے کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا،عوام بہت جلد محکمے کی کارکردگی کا خود مشاہدہ کریں گے۔
