گلبرگ ٹاؤن میں پارکوں اور پلے گراؤنڈ کی آباد کاری کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے:نصرت اللہ

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف  اور متعلقہ یو سی چیئرمینوں کے ہمراہ پارکوں کا دورہ یوسی 5 میں بلاک 9 میں باغ عائشہ اور یوسی 7حسین آباد میں خاتون جنت پارک کا تزین و آرائش کے بعد عنقریب افتتاح کیا جائے گا

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں پارکوں اور پلے گراؤنڈ کی آباد کاری کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ ہم مزید دو پارکوں کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہم بالخصوص باغ عائشہ میں بھی اوپن ایر جم کا  کانسپٹ لے کر آ رہے ہیں جو اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کے لیے تحفہ ہے پارکوں کو بنانا اور ان کو مینٹین رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے پارکوں کو آباد رکھنے کے لیے محکمہ باغات کا عملہ اور افسران کی بھرپور توجہ کی وجہ سے گلبرگ ٹاؤن میں آباد ہونے والے پارکوں سے عوام مستفید ہو رہی ہے

ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ پارک عوام کو سستی تفریح مہیا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے میں اور میری پوری ٹیم گلبرگ ٹاؤن کی عوام کو بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشہ ہے یہ ہماری ذمہ داری کا حصہ ہے کہ ہم عوام کو بلدیاتی سہولیات مہیا کریں اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر باغات اسد جاوید یوسی 5 کے وائس چیئرمین عرفان شاہ یو سی 7 کے چیئرمین زبیر والی اور دیگر بلدیاتی افسران و کونسلرز بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں