کراچی:کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میاندادراہوجو سے ILO جنیوا کی اسپیشلسٹ سیکٹر اینڈ پالیسی ڈیپارٹمنٹ Ms. Maria Beartriz Mello da Cunha کی سربراہی میں 3 رکنی وفد میں شامل Alessandra Scomazzon,اور Deebaj نے سیسی ہیڈآفس میں ملاقات کی۔
میٹنگ میں کمشنر سیسی نے وفد کو سوشل سیکورٹی اسکیم میں محنت کشوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور اسکیم کے تحت تحفظ یافتہ محنت کشوں کو دیئے جانے والے مفت علاج و معالجہ اور مالی فوائد کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران کیمیکل کی صنعت سے وابسطہ ورکرز کو جلد اور سانس کی بیماریوں کے بچاؤ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ کمشنر سیسی نے بتایا کہ سندھ سوشل سیکورٹی کے ہسپتالوں میں جلد اور امراض سینہ کے ماہر کنسلٹنٹ موجود ہیں ان کی مدد سے محنت کشوں کا جلد اور سانس کی بیماریوں کا علاج کیاجاتا ہے۔
وفد کی سربراہ Ms. Maria Beartriz Mello da Cunhaنے سندھ سوشل سیکورٹی کی طرف سے محنت کشوں کو دی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کو سراہا۔ ملاقات میں سیسی کی سینئرڈائریکٹرکنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ امبرین کامل اور ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز اینڈ ٹریننگ سیف اللہ خان بھی موجود تھے۔
آخر میں کمشنر سیسی نے Ms. Maria Beartriz Mello da Cunha ، Alessandra Scomazzon,اور Deebaj کو سیسی کی یادگاری شیلڈاور سندھ کی ثقافتی اجرک پیش کی۔
