
سکرنڈ: چوروں نے حلوائی کو بھی نہ بخشا۔سکرنڈ کی شاہی بازار میں ایوب خانزادہ کی دوکان سے شیشے توڑ کر چور لڈوں، برفی، چمچم، رسگولا اور دیگر مٹھائی لے اڑے۔ دوکان مالک ایوب خانزادہ کا کہنا تھا کہ شاہی بازار میں دو چوکیدار ہیں پھر بھی میری شاپ سے چوری ہو گئی۔ ایوب خانزادہ کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں قانون نام کی کوئی چیز نہی ہے میرا مطالبہ ہے کہ ہمیں چوروں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
