پاک فوج مومن آباد ٹاؤن انتطامیہ کو مون سون میں ہرممکن مدد فراہم کرے گی:میجر سقلین

کراچی: رواں سال مون سون کی آمد سے قبل دوران برسات اربن فلڈنگ کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو سہولیات کی فراہمی اور کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچانے کیلئے پاک فوج ٹاؤن انتطامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہار پاک فوج 5 کور317 انجینئرنگ ونگ کے میجر سقلین نے مومن آباد ٹاؤن انتظامیہ کے آفیسر سید زین علی شاہ کے ہمراہ ڈ پٹی کمشنر ضلع غربی  علی زوالفقار میمن کے آفس میں مون سون کے موقع پر اربن فلڈنگ کے خدشات  کے پیش نظر عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر کیا

اجلاس میں ضلع غربی میں موجود مومن آباد ٹاؤن اورنگی ٹاؤن اور منگھوپیر ٹاؤن افسران نے شرکت کی۔  اس موقع پر سید زین علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر ضلع ویسٹ  علی زوالفقار میمن اور میجر سقلین کو  مومن آباد ٹاؤن میں موجود دوران برسات ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے دوران برسات کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مثبت انداز میں انجام دینے کے احکاما ت جاری کیئے  مون سون کی آمد سے قبل ضلع غربی میں موجود تما چھوٹے بڑے ندی نالوں کی صفائی کو ممکن بنایا جائے برسات کے دوران آربن فلڈنگ کی ہمارے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں مگر ہمیں ا مید ہے کہ ہم باران رحمت کو عوام کیلئے زحمت نہیں بننے دیں گے انہوں موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دوران برسات ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ اور چاکنگ پوائنٹس پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے مون سون کے دوران رین ایمرجنسی سینٹرزکو بمعہ تمام ضروری سامان کے چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کے ساتھ ساتھ برسات کے حوالے سے موصولہ شکایات کے بروقت اذالہ کیلئے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں