کراچی: اسٹیٹ لائف انشورنس نے ذیابطیس سے بچاؤ اور آگاہی کی اپنی مہم کو وسعت دیتے ہوئے 15 اپریل سے ملک بھر کے 400 سے زائد اسپتالوں میں مفت چیک اپ اور مشوروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں لوگ مفت معائنہ، ماہر ڈاکٹروں سے رہنمائی اور ذیابطیس سے بچنے کے طریقے جان سکیں گے۔
یہ مہم عوام کو صحت کے بارے میں باخبر اور بااختیار بنانے کے لیے ہے تاکہ ہر فرد اپنی زندگی کو بہتر بنا سکے۔
پچھلی مہم میں 72,000 سے زائد افراد کا معائنہ کیا گیا تھا اور 4,000 سے زیادہ نئے مریضوں کی شناخت ہوئی، جو اس کام کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
