کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن، محمد نعیم شیخ نے اپوزیشن لیڈر محمد ہارون ،ڈائریکٹر ایجوکیشن شجاعت حسین، ڈائریکٹر ایڈمن آصف احمد، ڈائریکٹر ایچ آرایم غلام فرید کے ہمراہ یوسی 7 میں y ایریا اسکول کا دورہ کیا اور اسکول کےجاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا
اس موقع پر پیپلز یوتھ پی ایس 95 کے صدر وقار لودھی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن رحمت اقبال اور ٹی ایم سی کورنگی ٹاؤن کے افسران بھی موجود تھے
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے موقع پر موجود ٹھیکدار کو ہدایت جاری کی کام معیاری ہونا چاہیے اور تعمیراتی کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کو جدید سہولیات سے آراستہ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے
چیئرمین محمد نعیم شیخ نے مزہد کہا کہ ہم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہوا ہے کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور سرکاری اسکولوں میں روایتی نصاب سے ہٹ کرجدیدعلوم کو متعارف کرانے کی اشد ضرورت ہے جس کو ہم متعارف کرا رہے ہیں