چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا۔ جس میں میں کراچی کے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی سہولتوں میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ کراچی کے سات اسپتالوں کی ایمرجنسی سہولتوں کو جدید بنانے کے لیے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔
سندھ گورنمنٹ اسپتال ابراہیم حیدری، کورنگی نمبر 5، 2A کوریڈور لانڈھی، سعود آباد ملیر، مراد میمن، نیو کراچی اور لیاقت آباد کے ایمرجنسی وارڈز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاھ نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ابراہیم حیدری، کورنگی نمبر 5، سعود آباد ملیر، مراد میمن اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کو بھی اپگریڈ کیا جائے گا۔
چیف سیکریٹری سندھ کی کراچی کے اسپتالوں کی ایمرجنسی سہولتوں میں بہتری لانے کے لیے تفصیلی منصوبے تیار کرنے کی ہدایت۔
آصف حیدر شاھ نے کہا کہ ایمرجنسی وارڈز کی بہتری سے شھر کے بڑے اسپتالوں پر دباؤ کم ہوگا اور مریضوں کو بہتر سہولتیں ملیں گی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے اسپتالوں کے سربراہان سے ایمرجنسی وارڈز کی از سر نو ترتیب کے لیے نقشے اور ڈیزائنز طلب کیے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی کہ وہ ایمرجنسی وارڈز کی اپ گریڈیشن کے لیے تفصیلی منصوبے فوری طور پر جمع کرائیں
