کراچی: گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ، وائس چیئرمین محمد الیاس،میونسپل کمشنرعبدالحمید سہاگ نے فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے ظلم و بربریت کے خلاف اور اہل غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں ٹاؤن آفس سے واٹر پمپ تک واک کا اہتمام کیا گیا،جس میں مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج نے خصوصی شرکت فرمائی
انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ غزہ کے مظلوم نہتے معصوم بچوں عورتوں بزرگوں پر وحشیانہ بمباری اور نہتے معصوم لوگوں کا قتل عام،عالمی قوتوں کی مجرمانہ خاموشی،انسان حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی دوغلی پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی،اور عالم برادری اور تمام اسلامی ممالک اور بالخصوص پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کو فلسطین کے حق خود اریت اور نہتے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔
اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی گلبرگ کامران سراج تمام افسران عملہ اور بالخصوص ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد ندیم حنیف اور ان تمام بچوں اور اساتذہ کا واک میں شرکت پرشکریہ ادا کیا۔
نصرت اللہ نے کہا کہ غزا کے مظلوم فلسطینی معصوم عورتوں بچوں پر اسرائیل کی جانب سے بیہمانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی،ہم تمام لوگ اہل غزہ اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہم ہر مشکل میں ان کے ساتھ ہیں ہم آخری حد تک ان کا ساتھ دیں گے قبلہ اول کی حرمت اور حفاظت کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین کے حق میں پوری عالم برادری میں آواز اٹھائے اور ہر موقع پر اسرائیلی جاہریت اور اس کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائے۔
اس موقع پر سابقہ ٹاؤن نا ظم قاروق نعمت اللہ، ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی، ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد، X.E.Nبی این آر محمد سہیل،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن عائشہ قمر،ظفر احمد، میڈیا انچارج معین میمن اور اساتذہ اور بچوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی
