وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورنگی کازوے پل کی تعمیر سے متعلق اجلاس

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی زیر صدارت کورنگی کازوے پل کی تعمیر سے متعلق اجلاس

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، معاون خاص قاسم نوید، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری بلدیات خ      الد حیدر شاہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، پی ڈی شاہراہ بھٹو پروجیکٹ نیاز سومرو اور دیگر شریک

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی نے بریفنگ میں بتایا کہ کورنگی کاز وے پر پل 9.3 بلین روپے کی لاگت کی اسکیم ہے۔اسکیم میں پل اور اس کے لوپس کی تعمیر ہو رہی ہے،3000 کورنگی انٹرسیکشن بھی بنایا جارہا ہے،کورنگی کازوے کی طرف ایک انڈرپاس بھی بنے گا جو ای بی ایم اور کورنگی کی طرف جائے گا

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ راؤنڈ اباؤٹ بناکر روڈ کی تعمیر ایسی ہوگی تاکہ مختلف ڈائریکشن سے ٹریفک چل سکے،

وزیراعلیٰ سندھ نے انڈرپاس، راؤنڈاباؤٹ اور اس سے منسلک سڑکوں کی تعمیر کے لیئے ایک ارب روپے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ سندھ نے شاہراہ بھٹو کی سموں گوٹھ کے پاس فلائی اوور اور دیگر لنکس کی منظوری دی تھی اسکی ٹیکنیکل منظوری بھی دیدی

محکمہ منصوبہ بندی و رترقی انتظامیہ ایک ہفتہ کے اندر منظوری دے کر کام شروع کروائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں