چیئرمین جناح ٹاؤن کی ہدایت پرامتحانی مراکز میں پینے کا صاف پانی فراہم، ناکارہ لائٹ اور پنکھوں کی تبدیلی

کراچی: چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کی ہدایات پر یوسی چیئرمینز نے سندھ گورنمنٹ کے زیر انتظام اسکولوں کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

یوسی چیئرمینز نے امتحانی مراکز میں طلباء کی سہولت کیلئے پینے کا صاف پانی، ناکارہ لائٹ اور پنکھوں کی تبدیلی اور تنصیب کا کام کروایا گیا تاکہ طلباء و طالبات کوبہتر ماحول فراہم کیا جاسکے۔

بلدیاتی نمائندوں نے موقع پر موجود عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یہ طلباء مستقبل کے معمار ہیں انہیں خوشگوار تدریسی ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں جب انہیں بہتر تعلیمی ماحول میسر ہوگا تو انکی تعلیمی دلچسپی میں اضافہ ہوگا تب ہی یہ طلباء عملی زندگی میں اپنا بہتر کردار ادا کرسکیں گے۔

واضح رہے چیئرمین رضوان عبد السمیع کی ہدایات پر گزشتہ شب یوسی چیئرمینز کی جانب سے امتحانی مراکز میں جراثیم کش اسپرے بھی کروایا گیا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں