پاکستان پیپلز پارٹی کے سیئر رہنما تاج حیدر کی نماز جنازہ ادا کی گئی
وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور خراج عقیدت پیش کیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تاج حیدر نظریاتی سیاست کے علمبردار اور جمہوریت کے سچے سپاہی تھے، سینیٹر تاج حیدر نے انتخابی شفافیت اور سماجی انصاف کے لیے بھرپور جدوجہد کی،مرحوم تاج حیدر کی خدمات پیپلز پارٹی کے ہر کارکن کے لیے مشعل راہ ہیں۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تاج حیدر ایک مدبر سیاستدان، مصنف اور دانشور کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے،مرحوم تاج حیدر نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، تاج حیدر نے ہمیشہ عوام کے حق اور آئین کی بالادستی کے لیے آواز بلند کی،مرحوم تاج حیدر کی جدوجہد ہر کارکن کے لیے مشعل راہ ہے، تاج حیدر کا انتقال ملکی سیاست کے ایک سنجیدہ اور باوقار باب کا اختتام ہے،
ترجمان کے مطابق گزشتہ رات سید مراد علی شاہ نے سینیٹر تاج حیدر کی جسد خاکی کو خود اسپتال سے منتقل کی۔
