فلسطینیوں کی مزاحمت کو سلام ہے: فراز حسیب

کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد  فراز حسیب نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی طرف سے جاری وحشیانہ بمباری کھلی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جو نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے بلکہ انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ بھی ہے۔ بے گناہ بچوں، عورتوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر اس ظلم کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

آباد  فراز حسیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز  شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی روکنے  اور مظلوم فلسطینی عوام کو انصاف دلانے میں  اپنا کردار ادا کریں اور پاکستانی عوام کے دلوں کی ترجمانی کریں۔پاکستانی عوام سے بھی اپیل ہے  کہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں اور ہرممکن حمایت جاری رکھیں۔فلسطین کا مسئلہ صرف ایک قوم کا نہیں بلکہ پوری امت کا مسئلہ ہے۔مزاحمت میں زندگی ہے، فلسطینیوں کی مزاحمت کو سلام

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں