کراچی: چئیر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے میونسپل کمشنر کورنگی ٹاون فیض محمد شیخ کے ہمراہ کورنگی ٹاون کے تمام محکمہ جاتی افسران کے ساتھ میٹنگ کی
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایچ آر ایم غلام فرید، ڈائریکٹر I.T شجاعت حسین، ڈائریکٹر ایڈمن آصف احمد بھی موجود تھے
چئیر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ کسی بھی ادارے میں ملازمین ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہوتے ہیں اپنی ڈیوٹی اور ذمہ داریوں کو ادا کرنے والے ملازمین ہمارے لئے قابل ستائش ہیں اورکوئی بھی ادارہ مخلص اور محنتی ملازمین کی وجہ سے ہی مضبوط اور توانا ہوتا ہے اور نیک نیتی، ایمانداری اور باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عوامی خدمات کا سفر جاری رکھا جائیگا، عوامی خدمات کے حوالے سے اقدامات کو مزید تیز اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنا ئیں علاقائی ترقیاتی امور کی انجام دہی اور صفائی وستھرائی اور سر سبز ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کی
چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا ہے کہ ادارے کے ریونیو میں اضافے کیلئے ٹیکس کے نظام میں جدّت اور مستقبل میں مزید بہتری کیلئے اصلاحات اور زیادہ سے زیادہ یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے عملی اور موثر اقدامات کئے جائیں تا کہ وسائل میں اضافے سے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جاسکے اور اس کے براہ راست ثمرات عوام تک پہنچیں
محمد نعیم شیخ نے مزید کہا کہ اب یہ متعلقہ افسران کی ذمے داری ہے کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں اس ضمن میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران وعملے کومراعات دی جائیں گی-
