کراچی:فیکٹری کی آگ بجھانے کے دوران زخمی ہونے والا فائر فائٹر دم توڑ گیا

کراچی: احسن آباد میں فیکٹری کی آگ بجھانے کے دوران شدید زخمی ہونے والا فائر فائٹر دم توڑ گیا۔

ترجمان ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹر کے سر پر لوہے کی راڈ لگی تھی، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

کے ایم سی کے چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمارت کا اسٹرکچر پرانا ہے اور آگ کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔عمارت کی دیواریں گری ہیں، دراڑیں بھی پڑ چکی ہیں، آگ کو کنٹرول کرلیا، کولنگ کا عمل مکمل ہونے میں کافی وقت لگے گا۔

دوسری جانب چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا ریسکیو اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

چیف سیکریٹری کا شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد شیخ  سے رابطہ کیا اور ریسکیو اہلکار کی شہادت سے متعلق معلومات حاصل کی

آصف حیدر شاہ کا 24 سالہ بلال تنولی کی قربانی کو خراج عقیدت

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ بلال تنولی نے فرض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں