کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1967 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور ساتھ ہی مزاحمتی سیاست نے کھیتوں،کھلیانوں،کارخانوں،مزدوروں اور دہقانوں میں روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے نے نئی امید کے چراغ جلا دیئے
ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو انقلابی تھے اور انہوں نے آمریت کے پنجرے میں قید قوم کو جمہوریت کی راہ دکھائی اس طرح وہ قوم کے پہلے معمار اور سیاسی رہبر ثابت ہوے،انکی انتھک کوششوں سے ملک کے غریب عوام مزدور، کسان اور پسے ہوئے طبقے نے جینے کا ڈھنگ سکھایا۔
ٹاؤن چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاست کو ڈرائنگ روم سے باہر نکل کر عوام کی دہلیز تک پہنچا دیا،4 اپریل 1971 کو نا صرف پاکستان بلکہ تمام عالم اسلام کے لیے بھی ایک سیاہ دن تھا جب ملک کے منتخب وزیراعظم اسلامی سربراہ کانفرنس کے چیئرمین اور تیسری دنیا کے عظیم قائد کا عدالتی قتل کردیا گیا،ذوالفقار علی بھٹو نے عالم اسلام کے اتحاد کے لیے جدو جہد کو اپنی زندگی کا مشن بنالیا تھا،اور جب دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت پاکستان کو ایک سازش کے تحت دولخت کردیا گیاتو انہوں نے شکستہ پاکستان کی تعمیر نو اور اٹیمی طاقت بنانے کے لیے عملی اقدامات کر کے پاکستان کی ناقابل تسخیر بنانے کی جدو جہد میں جان سے گزر گئے۔
چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو اس بات پر یقین تھا کہ جو زندگی(اللہ تعالیٰ) نے دی ہے وہ عوام کے لیے وقف کردی جائے،پاکستان سے غریب و افلاس کا خاتمہ کرکے ملک کو امن وترقی کا گہوارہ بنانے کے مشن پر گامزن تھا جہاں انسانی خدمت کی بات ہوگی وہاں پربھٹو کی خدمات یاد کی جائیں گی آج ہم شہید ذ والفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی پر خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔
