محکمہ موسمیات نے شہرکے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
شہر میں دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
