کراچی:چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے عید الفطر کے بابرکت موقع پر جناح ٹاؤن کے عوام اور امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک پیش کی ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کے لیے خوشی، شکرگزاری اور باہمی محبت کا تہوار ہے ہمیں اپنی خوشیوں میں ان مسلمانوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو ظلم و جبر کا شکار ہیں، خصوصاً غزہ کے مظلوم عوام اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں اسرائیلی جارحیت سے نجات دے اور ان کی زندگیوں میں امن اور سکون عطا فرمائے۔
رضوان عبدالسمیع نے اس موقع پر عوام کو یقین دہانی کرائی کہ جناح ٹاؤن میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور مزیداقدامات بھی عید کے بعد شروع کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات بہتر انداز میں میسر آسکیں سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی امور میں بہتری لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہہماری کوشش ہے کہ جناح ٹاؤن کو ایک ماڈل ٹاؤن بنایا جائے جہاں ہر شہری کو صفائی، روشنی اور دیگر بنیادی ضروریات باآسانی میسر ہوں۔ چیئرمین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوں، محبت، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دیں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں عید ہم سب کے لیے خوشیوں کا پیغام لے کر آتی ہے ہم سب مل کر اس عید کو امن، محبت اور ہم آہنگی کا ذریعہ بنانا ہے۔
میونسپل کمشنرجناح ٹاؤن رئیس الٰہی بخش بنبھن کی عید الفطر کے موقع عوام کو مبارکباد
کراچی:میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن رئیس الہٰی بخش بنبھن نے تمام اہل اسلام اور وطن عزیز کے عوام کو عید الفطر کی دل کی گہرائیوں سے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید خوشیوں، محبتوں اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔ اس پر مسرت موقع پر آپس میں محبت اور خلوص بانٹیں، اور اپنے شہر کو امن و ترقی کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اللہ تعالیٰ اس عیدکو ہم سب کے لیے رحمت، سکون اور خوش حالی کا ذریعہ بنائے۔انہوں نے ایک دفعہ پھر اہل اسلام اور اہل وطن کو عیدالفطر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
