کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گیس کے سورس کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ٹیم گیس کو کیمیکلی آئڈنٹیفی کر رہی ہے۔ناکامی کا تاثر بلکل غلط ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہم کل سے لیکر حالات مونیٹر کر رہے ہے۔عملا ابھی بھی وہاں موجود ہے۔ میڈیا کو احتیاط کی ضرورت ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کو گزارش کرونگا وہاں نا جائیں۔غیر ضروری طور پر اس ایریا میں موومنٹ نا کریں۔پینک ہونے یا کرنے کی کوئی ضرورت نئی ہے۔
