کراچی: ہر سال کی طرح اس سال بھی َ” ہو از حسین” کی جانب سے ِ”سیلون فار اسٹارَ” کا اہتمام کیا گیا جس میں 800 سے زائد بچوں کے بال بنائے گئے۔
” ہو از حسین” کراچی چیپٹر کی طرف روایتی خدمت کے جذبے کو جاری رکھتے ہوئے سے کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر "سیلون فار اسٹارَ” کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان سید کاظم مہدی کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام حضرت ابن علیٰ کی لازوال تعلیمات سے متاثر ہوکر ترتیب دیا گیا، جنہوں نےانصاف، مہربانی اور بے لوث خدمات کا پیغام دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ "سیلون فار اسٹارَ” کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر بچہ، ہاہے وہ کسی بھی پس منظر سے ہو، وہ عید پر عزت، خوشی اور خود اعتمادی محسوس کرے۔
انہوں نے کہنا تھا کہ اس اقدام کے تحت بچوں کو مفت ہیئرکٹس، مہندی، نیل پالش، سن گلاسز، گفٹ گڈیز اور تفریحی سرگرمیاں فراہم کی جائیں گی۔ یہ ایک بیوٹیسیشن نہیں بلکہ خود اعتمادی کی بحالی مسکراہٹوں کی روشنی اور ہر بچے کو خاص محسوس کروانے کا ایک خوبصورت موقع ہے۔
سید کاظم مہدی کا مزید کہنا تھا کہ حضرت حسین ابن علیء کا ورثہ، محبت، عزت اور خدم اور خدمت خل ہے۔”سیلون فار اسٹارَ” کے ذریعے ہم صرف ایک میک اوور نہیں بلکہ امید، خوشی اور خود اعتمادی کا تحفہ فے رہے ہیں تاکہ یہ بچے بھی عید کی خوشیوں میں برابر شریک ہوں۔ حضرت حسین ابن علیء نے سکھایا کہ کوئی بھی نیکی معمولی نہیں ہوتی اور دوسروں کی عزت و وقار کے لئے کھڑا ہونا سب سے بڑی خدمت ہے، یہ پروگرام اسی روح کی عکاسی کرتا ہے، تاکہ ہر بچہ عید کی خوشیاں بھرپور طریقے سے مناسکے۔
