کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا عید گاہوں کادورہ عید الفطر سے قبل ہی مساجد، امام بارگاہ اور نماز عید کے اجتماع کے اطراف صفائی ستھرائی کے کاموں کو مکمل کر لیا گیا ہے
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا متعلقہ یو سی چیئرمین، وائس چیئرمین اور افسران کے ہمراہ ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا امیر معاویہ گراؤنڈ، ٹی گراؤنڈ،سنگم گراؤنڈ اور دیگر گراؤنڈوں میں ہونے والے صفائی ستھرائی کے کاموں کو تسلی بخش قرار دیا اور اس موقع پر انہوں نے خاص طور سے ہدایت کی کہ بڑے گراؤنڈوں میں پانی کا چھڑکاؤ لازمی کیا جائے اور نماز عید سے قبل عید گاہوں اور مساجد کے اطراف چونے کا چھڑکاؤں بھی کیا جائے
اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے مزید کہا کہ ہمارے تمام منتخب نمائندے عوام کے درمیان موجود ہیں اور محدود وسائل میں عوام کے بلدیاتی مسائل کو حل کر رہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات میسر کی جا سکے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی سی۔ ایس۔ آئی محمد عدنان اور دیگر بلدیاتی افسران اور عملہ بھی موجود تھا
