کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا مختلف پارکوں کا دورہ پارکوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی 2 کے چیئرمین فیصل شیخ وائس چیئرمین ظہیر مصطفیٰ ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کو بلاک 17 راجپوت پارک میں ہونے والے تزئین و آرائش کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا
اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات مہیا کریں جس کے لیے میں اور میری پوری ٹیم کوشاں ہے عوام سے بات چیت کے دوران محلے کے لوگوں نے بتایا کہ 18 سال بعد ان پارکوں گلیوں اور سڑکوں پر کام دوبارہ ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند عمل ہے
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا کہنا تھا کہ پچھلے ادوار میں کام نہ ہونے کی وجہ سے کاموں کے انبار لگے ہوئے ہیں جو کہ عوام کی بنیادی بلدیاتی سہولتوں کو متاثر کرتے ہیں انشاءاللہ عید سے قبل اس پارک میں ہونے والے کاموں کو مکمل کر لیا جائے گا تاکہ عید کے موقع پر لوگوں کی خوشیوں کو دوبالا کیا جا سکے ہمارا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ ہمارے بچے اور بزرگوں کو گھر کے اطرف پارک اور پلے گراؤنڈ کی سہولتیں میسر ہو جس کے لیے میں اور میری پوری ٹیم مصروف عمل ہے اور بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
