کراچی: چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے کہاہے کہ حضرت علیؓ کے علمی بصیرت سے بھرپور اقوال مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں ہمیں ان کی تعلیمات پرعمل پیراء رہتے ہوئے ضبط وتحمل اور درگزرکی صفات سے اپنے کردارکو مزّین کرناچاہئے آپ ؓ نے اپنی زندگی اللہ اور اسکے محبوب حضرت محمدمصطفیﷺ کی اطاعت میں گزاری اسی طرح آج کے دور میں ہم مسلمانوں کو بھی عفوودرگزرسے کام لینا چاہئے تاکہ معاشرہ امن وخوشحالی کا گہوارہ بن جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 21 رمضان المبارک کو یوم حضرت علیؓ کے سلسلے میں نکلنے والے مرکزی جلوس کے لئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا
اس موقع پر میونسپل کمشنر رئیس الٰہی بخش بنبھن،ایکسئین ایم ایند ای، ایکسئین بی اینڈ آر اور ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد اقبال بھی اجلاس میں شریک تھے
چیئرمین رضوان عبد السمیع نےکہاکہ ٹاؤن انتظامیہ کیجانب سے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں، مساجد،امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات کے اطراف سڑکوں کی استر کاری و پیچ ورک، اسٹریٹ لائٹس کی دورستگی، مرکزی جلوسوں کی گزرگاہوں کے اطراف روٹس کی راہ میں حائل تجاوزات کے خاتمے کے انتظامات کے کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں
میونسپل کمشنررئیس الٰہی بخش بنبھن نے اس موقع پر بتایا کہ ٹاؤن انتظامیہ کیجانب سے نکاسی آب کے محکمہ کوبھی پابند کیاگیا ہے کہ وہ جلوس کے راستوں میں پانی کے رساؤ کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے تاکہ جلوس کے شرکاء کو کسی دشواری کا سامنا نا ہو۔
