کراچی:چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا عید سے قبل گلبرگ ٹاؤن کے ملازمین کو تحفہ عید ایڈوانس سیلری ملازمین کو ادا کر دی گئی
گلبرگ ٹاؤن کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی واضح رہے کہ گورنمنٹ آف سندھ نے 21 مارچ کو سیلری دینے کے آرڈر جاری کیے تھے مگر گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے ایک روز قبل ہی ملازمین کو ان کا حق ادا کر دیا
اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ملازمین ٹاؤن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے حق کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری کاحصہ ہے اس کے لیے میں میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ اور اور فائنانس ڈیپارٹمنٹ کا بالخصوص شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے تنخواہ ادا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا
گلبرک ٹاؤن میں ہم تمام لوگ ایک خاندان کی طرح ہیں اس سے قبل ٹاؤن انتظامیہ ریٹائرڈ ہو جانے والے ملازمین fمیں تقریباً آٹھ کروڑ روپے ادا کر چکے ہیں گلبرگ ٹاؤن میں اس حوالے سے کسی ملازم کے بقایا جات نہیں ہیں اور ساتھ ساتھ ملازمین کے پچھلے ایریرز بھی ادا ہو رہے ہیں جو کہ پچھلے ادوار میں ادا نہیں کیے گئے تھے
ٹاؤن ملازمین کی جانب سے چئیر مین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ ، وائس چیئرمین محمد الیاس اور ٹاؤن میونسپل کمشنر عبد الحمید سہاگ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
