چیئرمین نیو کراچی ٹاون میں” ایک افطار چیئرمین کے ساتھ” پروگرام کا انعقاد

کراچی: ایک افطار چیئرمین کے ساتھ”  سلوگن کے ساتھ یونین کمیٹی نمبر 03 سیکٹر 03   نارتھ کراچی میں دعوت افطار پروگرام کا انعقاد،

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ دعوت افطار میں شرکت کی۔اس موقع پر یوسی 03   کے وائس چیئرمین،یونین کمیٹی کے اراکین،وارڈ کونسلراور علاقہ معززین کی بڑی تعداد میں شرکت۔چیئرمین محمد یوسف تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان مبارک میں مسلمان اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے اقدمات کریں،اس ماہ مبارک میں اللہ تبارک و تعالیٰ جنت کے دروازے کھول دیتا ہے اور دوزخ کے دروازے بند کردیتا ہے،شیطان کو پابند و قید کردیا جاتا ہے لہذا اس ماہ مقدس میں مسلمان خوب عبادات کریں اور اپنے رب کو راضی کریں،انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے ماہ مقدس میں بلا تفریق رنگ و نسل اپنی خدمات فراہم کررہے ہیں اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو اس ماہ مبارک میں خوب نیکیاں کرنے کی توفیق عطا کرے اور ملک پاکستان اور بالالخصوص کراچی میں امن و امان کی فضا برقرار رہے آمین۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں