محکمہ نارکوٹکس کی کراچی میں کارروائی،کروڑوں کی منشیات برآمد

کراچی: صوبائی وزیر ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرفت مضبوط کرتے ہوئے کاروائیاں تیز کردی ہیں۔

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ ڈسٹرکٹ ویسٹ سرکل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی مجموعی طور پر 9 کلو آئس، 2 کلو کرسٹل ہیروئن اور منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ڈسٹرکٹ ویسٹ سرکل ٹیم کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملزم موٹر سائیکل پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش کررہا ہے، ٹیم نے ملزم کو روک کر تلاشی لی تو ملزم کے قبضے سے 4 کلوگرام آئس (میٹھ ایمفیٹامین) اور منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی چھاپہ مار ٹیم نے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کے بعد ملزم کی نشاندہی پر بلدیہ ٹاؤن میں مکان پر چھاپہ مارا۔ جہاں الماری میں چھپائی گئی مزید 5 کلو آئس اور 2 کلو کرسٹل ہیروئین برآمد کی

کاروائی کے دوران برآمد مجموعی 9 کلوگرام آئس (میٹھ ایمفیٹامین) اور 2 کلوگرام کرسٹل ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ملزم کے خلاف سندھ سی این ایس ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اور اس کے دیگر ساتھی شہر کے پوش علاقوں منشیات فروخت اور بیرون ملک بھی منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے چھاپہ مار ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں