ہولی کا تہوار ہندو برادری کی خوشیوں کا عکاس ہے:ڈاکٹرعشرت العباد

کراچی: ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ خوبصورت رنگوں سے مزین ہولی کا تہوار دنیا میں بھائی چارے اور ہندو برادری کی خوشیوں کا عکاس ہے۔

دنیا بھر کے ہندو برادری بالخصوص پاکستانی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اقلیتی برادری کے رہنما ایم پی پی چیلا رام سونی کی ہولی میں شرکت۔

ہندو برادری کی جانب سے  ڈاکٹر عشرت العباد کے پیغام کا خیر مقدم

چیلا رام سونی نے کہا کہ ہمارے رہنما سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا احترام اور اچھی روایات کی داغ بیل ڈالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندو برادری انکی وطن آمد پر انکا شاندار استقبال کرے گی۔

اس موقع پر ہندو کونسل اور مختلف مندروں کے معزز افراد اور برادری کے روحانی پیشوا بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں