کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سندھ اسمبلی میں پانی کے منصفانہ تقسیم کے لیے اہم قرارداد پیش
چولستان کینال سمیت 6 نہروں کی تعمیر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی قرارداد صوبائی اسمبلی میں منظور کی گئی
سندھ حکومت نے چولستان کینال اور دیگر نئے نہری منصوبوں کو 1991 پانی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے دیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے پانی کے حقوق پر ڈاکہ قبول نہیں کیا جائے گا۔نئے کینالوں کا منصوبے سندھ کے پانی کے حق کو چھیننے کی کوشش ہیں۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 1991ء پانی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا جائے۔
سندھ اسمبلی کی وفاق اور انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (IRSA) سے معاہدے کے مطابق پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کی اپیل بھی کی گئی
