جماعت اسلامی سندھ نے 14 مارچ کو پورے سندھ میں دریاؤں کا عالمی دن یوم منانے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی سندھ مجاہد چنا نے کہا ہے کہ بعد نماز جمعہ دریائی پانی کے تحفظ، خشک سالی سے نجات اور سندھ کی امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
دریا بچاؤ کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ احتجاجی مظاہروں کی کال کی مکمل حمایت اور کارکنان ہر شہر میں بھرپور شرکت کریں گے۔
