کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے میونسپل کمشنر احمد یار کے ہمراہ کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ بہتر انداز میں سے سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ مقدس ماہ انہیں کوئی زحمت نہ اٹھانی پڑے
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری نے صفائی ستھرائی کے انتظامات پر گامزن ہیں اس کے علاؤہ رمضان المبارک کے مہینے میں پانی کی مانگ میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کوشش کررہے ہیں
انہوں نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے کسی بھی علاقے میں پانی کی کمی نہ ہو، سپرٹینڈنٹ انجینئر(ایم اینڈ ای) نور علی جمالی اور AEE وسیم آرائیں مسلسل توجہ مرکوز ہیں اگر واٹر سپلائی اسکیموں میں کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے تو فوری طور پر درست کیا جاتا ہے
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے مزید کہا کہ رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے جو رحمت مغفرت اور جہنم سے نجات کا ذریعہ بنتا ہے یہ مہینہ(اللہ تعالیٰ) کی قربت حاصل کرنے عبادت کرنے صبرسیکھنے اور دوسروں کی مدد کرنے کا بہترین موقع ہے اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر (ایچ آر ایم) ہمایوں عمران خان،سپر ٹینڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر) فرمان علی لاشاری، ڈائر یکٹرانفارمیشن رضوان صابر، ڈائر یکٹر واٹر ریسو رس مینجمنٹ افضل بلوچ ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر جلا ل حنیف بلوچ، ڈائریکٹر ایڈروٹائزمنٹ ہدایت اللہ شیخ، ڈائریکٹر کنٹریکٹ مینجمنٹ ناصر بلوچ،لاء آفسر سہیل حمید قاضی، ڈپٹی ڈائر یکٹر (ایچ آر ایم)سرفراز حمدکھتری، پی ایس چیئر مین لعل جان نبی موجود تھے۔
