کراچی: چئیرمین آباد کا جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت
ایسوسیشن آف بلڈر اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان آباد کے چئیرمین محمد حسن بخشی نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت و افسوس کا اظہار کیا ہے
اپنے جاری بیان میں محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
محمد حسن بخشی نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کے امن اور خوشحالی کو خراب کرنا چاہتے ہیں،پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔
چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت زخمیوں کو معیاری طبی امداد فراہم کرے۔واقعے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہیں۔
