کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے چیئرمین لیاقت آبا ٹاون فرازحسیب کے ہمراہ لیاقت آباد ٹاون میں مختلف نو تعمیر پر ا جیکٹس کا افتتا ح کیا، امیر جماعت اسلامی منعم ظفر خان نے یوسی نمبر05میں،اقصیٰ مسجد اسٹریٹ، یوسی نمبر07میں تعلیمی باغ اورشہاب الدین اسٹریٹ کا افتتاح کرنے کے بعد علاقہ مکینوں کے ساتھ افطار کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ آج ہم نے لیاقت آباد ٹاون کے تین مکمل ہو جانے والے منصوبوں کا افتتاح کیا۔
تعمیر لیا قت آباد کے حوالے سے انہوں نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر بچوں کی روزہ کشائی بھی کی گئی اور بچوں کو تحائف دئے گئے، روزہ رکھنے والے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان،نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا دوسرا عشرہ مغفرت کا، تیسرا اور آخری عشرہ جہنم سے خلاصی کا عشرہ ہے۔
اس موقع پر چیئر مین فراز حسیب نے کہا کہ رمضان رحمتوں کے نزول کا مہینہ ہے، رمضان کے مہینے میں ہماری ذمہ داری میں اضافہ ہو جاتا ہے، الحمدللہ ہماری پلاننگ کے نتیجے میں ٹاون کے تمام محکمے اپنی ٹیموں کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہیں اور عوامی خدمت کے کاموں میں مصروف ہیں۔
تقریب میں امیر جماعت اسلامی گلبرگ ضلع وسطی کامران سراج، وائس چیئرمین اسحاق تیموری، یوسی 07 کے وائس چیئرمین اظہر شمسی، یوسی05 کے چیئرمین قطب الدین، وائس چیئرمین محمد سعید اور متعلقہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
