حافظ نعیم ہرترقیاتی منصوبے پراپنا بینر کیوں لہراتے ہیں؟ترجمان سندھ حکومت

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران نے ردعمل کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا کام دوسروں کے کاموں پر اپنی تختیاں لگانے اور عوام کو گمراہ کرنا ہے۔جب لوگ غم اور سوگ میں ہوتے ہیں،تو جماعت اسلامی ان کی تکالیف کو اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ قابل مذمت بات ہے کہ جماعت اسلامی اب لسانی سیاست کو ہوا دینے کی کوشش کر رہی ہے،سندھ ، خاص طور پر کراچے کے عوام باشعور ہیں اور اس طرح کے منفی ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دے گی

گنہور خان اسران نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ الزامات کی سیاست کرتی رہی ہے، عوام جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی سمیت پورے سندھ میں ترقیاتی کام کیے ہیں،سڑکوں کی تعمیر، ٹرانسپورٹ کے منصوبے اور بنیادی سہولتوں کی بہتری پر سندھ حکومت بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کا مسئلہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے،حکومتی ادارے ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،اگر پیپلز پارٹی کے ترقیاتی کام نہیں ہو رہے تو جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم ہر ترقیاتی منصوبے پر اپنا بینر کیوں لہراتے ہیں۔

گنہور خان اسران نے کہا کہ جماعت اسلامی کو چاہیے کہ بے بنیاد الزامات کے بجائے تعمیری سیاست کرے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مزید بہتری لائی جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں