محکمہ ریلوی کا عید الفطر پر4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلویز نے عید الفطر پر4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر حنیف عباسی نے کہاکہ 25رمضان سے عید کیلئے 4خصوصی ٹرینیں چلا رہے ہیں، عید پر کرایوں میں بھی کمی کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، ریلوے میں کارگو کے نظام کو مزید وسعت دیں گے، ایم ایل ون پرمختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

وزیرریلوی حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں چین کی کمپنیوں پربدعنوانی کے الزامات لگائے گئے، پی ٹی آئی دور میں ہونیوالی غلطیوں کا خمیازہ عوام نے بھگتا۔وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پر دوست ملک کے اعتمادکوبحال کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد حنیف عباسی نے محمدحنیف عباسی نے وزارت ریلویز کا قلمدان سنبھالااور محکمے کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں