صحافی تشکیل حیدر سندیلو کیس کی ایف آئی آر تھانہ ٹیپو سلطان میں درج

کراچی: روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے والے صحافی تشکیل حیدر سندیلو کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کرلیا گیا۔

تشکیل حیدر سندیلو کے بھائی فرمان سندیلو، سینیئر صحافی مشتاق سرکی، قاضی شفیق احمد، مقبول سندیلو، حزب اللہ تنیو، ظفر سندیلو، مشتاق میرانی، صفدر وگن، ریاض ابڑو، عمران کورائی،امجد تنیو و دیگر کے ہمراہ تھانہ ٹیپوسلطان پہنچے

صحافیوں نے پولیس سے حادثے کی تفصیلات معلوم کیں اور ملزم کی شناخت کے حوالے سے کسی پیش رفت پر بات کی

پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیش جاری ہے، بہت جلد ملزم تک پہنچ جائیں گے۔

فرمان سندیلو کی مدعیت میں صحافی تشکیل سندیلو اور ساتھی سوار ثاقب کے کا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں دفعہ 320, 427,279 شامل کی گئی ہیں۔

اس موقع پر سینئر صحافی مشتاق سرکی نے کہا کہ صحافی تشکیل سندیلو کی موت فطری طور پر نہیں ہوئی، ان کی موت سڑک حادثے میں ہوئی، ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔

مشتاق سرکی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ صحافی تشکیل سندیلو کے معصوم بچوں کے لیے بھی آگے آئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں