نیو کراچی ٹاؤن میں ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کا سلسلہ شروع

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کا سلسلہ شروع۔ ریٹائرڈ ملازمین اور متوفی ملازمین کے لواحقین میں بقاجات کی مد میں 51 لاکھ روپے سے زائد کی رقم  کے چیک تقسیم۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے ریٹائرڈ ملازمین میں بقایاجات کے چیک تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے ریٹائرڈ ملازمین کو بقایا جات (لیو انکیشمنٹ) اور متوفی ملازمین کے لواحقین کو ایک کروڑروپے سے زائد کے چیک ادا کئے جاچکے ہیں۔ آج ہم نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران و ملازمین کے واجبات (لیو انکشمنٹ) کی مد میں اور متوفی ملازمین کے لواحقین کو تقریبا ًاکیاون لاکھ روپے کے چیک دیئے ہیں الحمد اللہ اب ہم پرانے واجبات ادا کرنے کے بعد اس پوزیشن پر آگئے ہیں کہ جس ماہ ملازم ریٹارڈ ہوگا ہم اُسی ماہ اسکے واجبات انشاء اللہ ٹاؤن کی سطح پر ادا کریں گے۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ ہم میو نسپل کمشنرایاز حمید اللہ بلوچ کے مشکور ہیں کہ جن کا تعاون ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیں حاصل رہتا ہے ہماری کوشش ہے کہ نیو کراچی ٹاؤن میں تعمیر و ترقی کے ساتھ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو بھی بہتر سے بہتر بنائیں،ہمارے پاس نئے اور پرانے ریٹائرڈ ملازمین کی فائلیں آرہی ہیں اور ہم سب کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہوئے ادائیگیوں کو ممکن بنا رہے ہیں۔اسی طرح آئندہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو بھی فوری عمل میں لایا جائے گا تاکہ ریٹائرڈمنٹ کے بعد ملازمین کو مالی لحاظ سے کوئی دقت پیش نہ آئے۔واضح رہے کہ نیو کراچی ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین اور فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین کوواجبات کی مد میں اب تک کروڑوں روپے ادا کئے جا چکے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں