برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیراعظم سے ملاقات

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے شاہ چارلس سوم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کی خواہش کی۔

انہوں نے شاہ چارلس سوم کو پاکستان کا دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

عالمی صورتحال پر تبادلہء خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں