کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں اشیائے خورنوش کی قیمتوں پر ضابطہ رکھنے کے حوالے سے اجلاس ہوا
اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ناصر شاہ، ضیاء الحسن لنجار، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خاص برائے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس عثمان غنی ہنگورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری زراعت سہیل قریشی، ڈی جی بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے
حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بےنظیر آباد، سکھر اور لاڑکانو کے کمشنرز بذریعہ وڈیو لنک شریک
وزیراعلیٰ سند ھ نے متعلقہ اداروں کو صوبے بھر میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا حکم دیا
وزیراعلیٰ سندھ کی کمشنرز کو اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں حقیقت پسندانہ رکھنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ منافع خوری کے خلاف 2022ء کا مؤثر قانون موجود ہے،حکومت کو قانون کے تحت ذخیرہ اندوزوں کا سامان ضبط کرکے نیلام کرنے کا اختیار حاصل ہے
کمشنر کراچی کی بریفنگ میں بتایا کہ شہر کراچی میں 250 سے زائد بچت بازار قائم کیے گئے ہیں،
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ بچت بازاروں کو منظم اور مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے،ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بچت بازاروں کی مؤثر مینجمنٹ یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنرز مصنوعی مہنگائی اور غیر ضروری اضافے پر قابو پائیں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز مارکیٹوں کے دورے کریں تاکہ اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ریٹ لسٹ کی بروقت چھپائی اور تقسیم کو یقینی بنائیں،رمضان المبارک میں ڈپٹی کمشنرز اور ان کا عملہ سرکاری و عوامی نرخوں کی مسلسل نگرانی کرے،
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرز کو بڑے اسٹورز کو بھی قیمتیں مناسب رکھنے کا پابند بنانے کی بھی ہدایت کی اور رمضان المبارک میں گیس کی بندش پر اظہارِ تشویش کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کو شہر میں پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی کی ہدایت کی
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے،
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر توانائی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (حیسکو، سیپکو اور کے-الیکٹرک) سے فوری رابطہ کرنے کا حکم دے دیا۔
