کراچی: پارلیمانی سیکریٹری اسپورٹس یوتھ افیئر صائمہ آغا شہید محترمہ بینظیر بھٹو رمضان کر کٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کے ہمراہ گیند کو ہٹ لگا کر کیا
اس موقع پران کے ہمراہ اس موقع پر پی ایس 123 کے صدر اعظم درانی پیپلز یوتھ پی ایس 95 کے صدر وقار لودھی ، ٹی ایم سی کے افسران و دیگر موجود تھے
اس موقع پر چئیر مین کورنگی ٹا ون نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا ضرورت اس بات کی ہے کہ ان نوجوان کھلاڑیوں کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے، یہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں کراچی کے نوجوانوں کی احساس محرومی دورکرنے کے لیے مصروف عمل ہیں ہم کراچی کے نوجوانوں کے لئے اُمید کی کرن بنے ہیں انشاء اللہ کورنگی ٹاؤن کے نوجوان کرکٹ،فٹبال،ہاکی اور دیگر کھیلوں میں بین الاقوامی سطح پر اپنا کردار ادا کریں گےہم سمجھتے ہیں کہ کورنگی ٹاؤن میں دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کی کے لئے اس طر ح کے ٹورنامنٹ بھی کراۓ جارہے ہیں
پارلیمانی سیکریٹری اسپورٹس یوتھ افیئر صائمہ آغا نے کہا کہ کورنگی ٹاون میں کھیل کے میدانوں کو آبادکرنے سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کی ٹاون انتظامیہ اپنی بھر پور کوشش کررہے ہیں اور کورنگی ٹاؤن میں کھیلوں کی فروغ کے لئے آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹ منعقد کئے جاتے رہے گے جس سےکورنگی ٹاؤن کےنوجوان اپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرکے کامیاب زندگی گزارنے میں مدد اورپاکستان کا نام روشن کریں گے
