پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے پر ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی مسلمان کا گھر گرا دیا۔
رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندی کا یہ واقع تب پیش آیا جب بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارتی مسلمان نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگایا
ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان شہری پر الزام لگایا کہ وہ بھارت کے خلاف نعرے لگا رہا تھا، جس کے بعد مشتعل ہجوم نے اسکے گھر کو مسمار کر دیا۔
