ملک میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا:مولانا عبدالخبیر آزاد

ملک میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا:مولانا عبدالخبیر آزاد

رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر کی صدارت میں اوقاف ہال پشاور میں ہوا۔اجلاس میں کمیٹی اراکین، محکمہ موسمیات، سپارکو اور دوسرے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پورے ملک میں مطلع ابر آلود رہا اور پورے پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عدم رویت رہی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم رمضان المبارک 1446 ہجری 2 مارچ 2025 بروز اتوار کو ہو گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں